Friday, February 28, 2025

Does the Bureaucracy’s Incompetence and Dishonesty Collapse on the Judiciary Like an Earthquake? By: Sahibzada Mian Muhammad Ashraf Asmi Advocate Chairman, Human Rights Front International

 

Does the Bureaucracy’s Incompetence and Dishonesty Collapse on the Judiciary Like an Earthquake?

By: Sahibzada Mian Muhammad Ashraf Asmi Advocate

Chairman, Human Rights Front International

Dear Readers,

In today’s column, I specifically want to bring to the attention of those in power and those with influence that in our country, no opportunity is missed to tarnish the reputation of the judiciary. In reality, the judiciary’s defamation is a result of the dishonesty and incompetence of governmental institutions. The subordinate judiciary serves as the foundation of any legal system, playing a central role in the swift and effective delivery of justice. However, in Pakistan, the subordinate judiciary faces several issues, including corruption, delays in decision-making, excessive caseloads, and lack of judicial training. To understand and address these issues, we must analyze them from both a philosophical and legal perspective.



The Greek philosophers Plato and Aristotle regarded justice as a fundamental principle of human society. According to Plato, justice is a state in which every individual performs their role according to their abilities. In contrast, Aristotle linked justice to equality and legal fairness. If we apply these theories to Pakistan’s subordinate judiciary, it becomes evident that the true implementation of justice is only possible when all judicial institutions perform their responsibilities effectively. The shortage of judges, the complexity of the judicial system, and delays in verdicts contradict the principles of justice.

Muslim thinkers like Al-Farabi and Ibn Khaldun have extensively discussed the judiciary's role. Al-Farabi believed that an ideal society is one where justice is given utmost importance. He advocated for a judicial system where integrity and competence among judges were the foremost requirements. Ibn Khaldun identified the weakness of state institutions and judicial irregularities as major reasons for the decline of states. Examining Pakistan’s subordinate judiciary under these principles reveals that the failure to provide justice negatively impacts society, and a corrupt or ineffective judicial system weakens the state.

During the Golden Age of Islam, the judicial system in Spain (Andalusia) was highly robust. Ibn Rushd (Averroes), a great Muslim philosopher and judge, combined law with philosophy. According to him, legal interpretation and application must be based on rational principles. Similarly, European thinkers like Maria de Molina emphasized the stability of law. If Pakistan’s subordinate judiciary ensures accurate legal interpretation and effective implementation of laws, judicial issues can be resolved.

The French philosopher Montesquieu introduced the theory of separation of powers, which states that the judiciary should be independent and autonomous to make decisions free from government pressure. Rousseau, through his Social Contract Theory, emphasized a judicial system based on public interest. The challenges faced by Pakistan’s subordinate judiciary include a lack of judicial independence and public trust. If the judicial system is strengthened in light of Montesquieu and Rousseau’s theories, judicial autonomy and reforms can be enhanced. If Pakistan’s subordinate judiciary adopts these principles of justice, public trust can be restored, ensuring the provision of justice.

One of the major reasons for the increasing burden on the judiciary in Pakistan is the incompetence and ineffective conduct of government institutions. Bureaucratic sluggishness, flawed investigations, ineffective policymaking, and the failure of government institutions to resolve public issues lead to millions of cases being filed in courts. Various government departments fail to address citizens’ problems, forcing people to approach courts even for minor issues. Unnecessary complexities in matters such as land records, government jobs, pensions, and other basic affairs result in an increase in lawsuits.

Law enforcement and investigative agencies conduct substandard and flawed investigations, causing cases to drag on for years, ultimately benefiting the accused. As a result, innocent individuals get entangled in lawsuits, and valuable judicial time is wasted. Irregularities in land records alone lead to thousands of lawsuits. If the Revenue Department adopts modern technology and ensures transparency, the burden on the judiciary can be reduced. Civil cases in Pakistan often last for years or even decades. The primary reasons for this are lack of legal reforms and government negligence. If alternative dispute resolution (ADR) methods are promoted, judicial pressure can be alleviated.

Government institutions frequently ignore judicial orders, leading to the filing of even more lawsuits. If government agencies implement court rulings on time, the workload on the judiciary can be significantly reduced. Following the principles of Montesquieu and Murtaza Mutahhari, the judiciary must be free from administrative influence. In light of Ibn Rushd and Al-Farabi’s theories, judges should receive continuous training to enhance their legal interpretation skills. Ibn Khaldun's analysis emphasizes that corruption must be strictly eliminated to maintain the strength of state institutions. Reforms should be introduced to expedite judicial cases, following Rousseau and Aristotle’s principles. By adopting Spain’s judicial model, the legal system can be digitized to enhance transparency and efficiency.

To implement judicial reforms, it is essential to reduce the judiciary's workload while also incorporating modern technology, such as artificial intelligence (AI), to make judicial processes more transparent and effective. Without reforming the subordinate judiciary, the establishment of true justice in Pakistan is impossible.

Thursday, June 27, 2024

لاہو رکی ایوننگ گارڈین کورٹ کی زبوں حالی Problems in Evening Guardian Court

 لاہو رکی ایوننگ گارڈین کورٹ کی زبوں حالی


صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ   

 چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل


ہمارئے عدالتی نظام کے ساتھ مذاق کی جو صورتحال ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جس طرح نظام حکومت کا خانہ خراب ہے جس طرح نظام تعلیم  مشکلات کا شکار  ہے اسی طرح نظام عد ل کے ساتھ بھی کھلواڑ  ہورہا ہے اب حالت یہ ہے کہ لوگوں کو اِس نظام انصاف سے کوئی امید ہی  نہیں رہی۔ جس طرح نوکر شاہی نے تمام حکومتی مشینری کو یرغمال بنا رکھا ہوا تھا اور یہ بیوروکریسی عوام الناس کیساتھ اچھوتوں جیسے سلوک کرتی ہے ِاسی طرح اب ہماری ماتحت عدلیہ میں بھی یہی علت عود آئی ہے۔ ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان بھی خود کو وائسرائے ہند سمجھنے لگ گئے ہیں صبح آکر تھوڑی دیر عدالت میں بیٹھنے کے بعد کبھی کہیں اور کبھی کہیں گپیں ہانکتے پھرتے ہیں اگر ریڈر سے پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے کہ وہ سینئر صاحب کے پاس میٹنگ میں ہیں۔                                                                                     
 مضمون میں لاہو رکی  ایوننگ گار ڈین کورٹ کے حوالے سے آنکھوں دیکھا حال جناب چیف جسٹس کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں  کہ کیسے نا بالغان سے ملاقات سوہان روح بن گئی ہے۔  ایوننگ گارڈین کورٹ بنانے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو روایتی عدالتی ماحول  سے منفرد ماحول فراہم کیا جائے اور عام عدالتی اوقات کا ر کے بعد بچے اپنے والد یا والدہ سے ملاقات کر سکیں۔ تاکہ اُن کے اذہان پر روایتی عدالتی ماحول کا اثر نہ ہوپائے۔ اِس مقصد کے لیے لاہور میں ایوننگ گارڈین کورٹ نیو سیشن فیز - II میں قائم کی گئی اِس مقصد کے لیے ایک خاتون جج کا بطور گارڈین جج ایوننگ کورٹ تقرر کیا گیا۔ دو پولیس اہلکار مرد  اور ایک خاتون پولیس اہلکار کا بطور خاص تقرر کیا گیا۔
گارڈین کورٹ کے معاملات کے حوالے سے بہت سے مسائل اتنی پیچیدگیوں کے حامل ہیں کہ بچے بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ماتحت عدلیہ میں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے بچوں کی حوالگی اور اُن کی اپنے والد یا والدہ سے ملاقات کے حوالے سے احسن طور پر امور انجام نہیں دئیے جارہے ہیں۔ بچے اپنے والدین سے ملاقات کے لیے ذلیل وخوار ہو رہے ہوتے ہیں اور یہی حال اُن کے والدین کا بھی ہوتا ہے۔والدین کی ناچاقیوں کی سزا معصوم بچوں کو تو بھگتنا پڑتی ہی ہے اِس کے ساتھ ساتھ بچوں کے ماں باپ بھی گارڈین کورٹ کے چکر لگا لگا کر اور بچوں کے لیے نان و نفقہ کے حصول کے لیے جس طرح عدالتوں میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یقینی طور ماں اور باپ اور اِسی طرح بچوں کے لیے بھی ایک مشکل صورتحال بن جاتی ہے۔ دوسری طرف اگر ان بچوں کی تعلیمی استعداد اور اُن کی ذہنی کیفیات کا اندازہ لگایا جایا تو یہ امر بالکل واضع ہے کہ بچے ذہنی طور پر کافی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔بن ماں یا باپ کے بغیر بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہونے والے مضر اثرات کا ادراک وہی کر سکتا ہے جو اِس چکی میں پس رہا ہو۔ ماں یا باپ کے فوت ہوجانے کی صورت میں بچوں کو یہ صبر کو آہی جاتا ہے کہ اُن کی ماں یا اُن کا باپ اب اِس دُنیا میں نہیں ہے۔لیکن جب بچے اپنے ہم جماعتوں کو اپنے والدین کے ساتھ دیکھتے ہیں اور والدین کی مشترکہ تربیت اور محبت سے استفادہ ہو رہے ہوتے ہیں تو یہ معاملہ اُن بچوں کے لیے سوہانِ روح بن جاتا ہے۔ماں یا باپ کی علیحد گی کی وجہ سے منتشر خیالات کے حامل بچے معاشرئے کے لیے اُس طرح ذہنی طور پر بہتر شہری ثابت نہیں ہو پاتے جس طرح والدین کی آغوش میں پلنے والے بچوں کی پرورش ہورہی ہوتی ہے۔ حالیہ ایک دہائی سے پاکستانی سو سائٹی کے بودوباش میں عجیب و غریب تبدیلی آئی ہے۔ اِس تبدیلی کو اگر تباہی سے تعبیر کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ ٹی وی چینلز کی بھرمار، موبائل فون اور انٹرنیٹ کا بے تحاشہ استعمال معاشرئے کو ایسے دوراہے پہ لے آیا ہے کہ خاندانی نظام کی دھجیاں بکھرتی جارہی ہیں۔ دادا دادی جو کسی بھی گھر کے لیے نعمت و رحمت تصور ہوتے تھے اور اسلامی و مشرقی معاشروں کی پہچان تھے اُن کے حوالے جو صورتحال بنی ہے وہ یہ کہ اُن کا احترام ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ دوسرا والدین کا احترام والا نظریہ بھی بہت حد تک مفقود ہوتا جارہا ہے۔ تیسرا موبائل کی وجہ سے سارا جہاں ایک بٹن کے دبانے پر آشکار ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہوتا ہے اِس لیے زندگی میں ہوس پرستی نے اتنی جگہ بنا لی ہے کہ اب خلوص اور وفا صرف شاعری کی کتابوں میں ملتے ہیں۔ معاشرئے میں تعمیر و تربیت کے لیے سب سے اہم خیال کیا جانے والا شخص اُستاد اِس وقت اُس مقام کو کھو چکا ہے جو اِس معلمی پیشے کا خاصہ تھا۔اب اُستاد بھی پیسہ کمانے والی مشین بن چکا ہے کیونکہ معاشرتی اخلاقی زوال پذیری اِس نہج تک پہنچ چُکی ہے کہ اُستاد کا درجہ ایک ملازم کی طرح کا ہو چکا ہے اِس کی وجہ معاشرئے میں دولت کی عزت ہے اور یوں پرائیوٹ اداروں میں علم کی روشنی کی بجائے ڈگریوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔طلاقیں کیوں اتنی بڑی تعداد میں ہورہی ہیں اور جو بچے ماں یا باپ کے بغیر پروان چڑھیں گے اُن کے ساتھ کون کون سی محرمی ہے جو جونک کی طرح نہیں لپٹ جائے گی۔                                           
 اس مضمون میں لاہو رکی  ایوننگ گار ڈین کورٹ کے حوالے سے آنکھوں دیکھا حال جناب چیف جسٹس کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں  کہ کیسے نا بالغان سے ملاقات سوہان روح بن گئی ہے۔ ایوننگ گارڈین کورٹ بنانے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو روایتی عدالتی ماحول  سے منفرد ماحول فراہم کیا جائے اور عام عدالتی اوقات کا ر کے بعد بچے اپنے والد یا والدہ سے ملاقات کر سکیں۔ تاکہ اُن کے اذہان پر روایتی عدالتی ماحول کا اثر نہ ہوپائے۔ اِس مقصد کے لیے لاہور میں ایوننگ گارڈین کورٹ نیو سیشن فیز - II میں قائم کی گئی اِس مقصد کے لیے ایک خاتون جج کا بطور گارڈین جج ایوننگ کورٹ تقرر کیا گیا۔ دو پولیس اہلکار مرد  اور ایک خاتون پولیس اہلکار کا بطور خاص تقرر کیا گیا۔
گارڈین کورٹ کے معاملات کے حوالے سے بہت سے مسائل اتنی پیچیدگیوں کے حامل ہیں کہ بچے بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن اِس وقت جو صورتحال ہے ایوننگ کورٹ کی وہ کچھ یوں ہے کہ عام طور پر ملاقات کا دن ہفتہ والاہوتا ہے کیونکہ اُس دن اکثر سکولوں میں چھٹی ہوتی ہے۔ ہفتے والے دن ایوننگ کورٹ کا  منظر کچھ اس طرح کا ہوتا ہے کہ خاتون گارڈین جج  عملے سمیت عدالتی کمرئے میں بیٹھی ہوتی ہے اور وہیں پر ایک جم غفیر ہوتا ہے۔ بچے اپنے والد یا والدہ سے ملاقات کے لیے آئے ہوتے ہیں اور شور و غوغا  اتنا کہ خدا کی پناہ۔ جج صاحب کی آواز بھی وکیل صاحب تک نہیں پہنچ پاتی۔ بچوں کو ملانے کے لیے لانے والے اُن کے والد یا والدہ  یا اُن کے رشتے دارآپس میں لڑ جھگڑ رہے ہوتے ہیں۔عدالت کے باہر بنچوں پر بیٹھے بچے اور اُن کے والدین اِس طرح بیٹھے ہوتے ہیں جیسے کسی فوتگی  پر آئے ہوں۔ بچوں کی ملاقات ولا کمرہ  مرغیوں کے ڈربے سے کم تر نہ ہے۔ اِن حالات میں جج صاحبہ کی قوت استداد کار بھی بُری طرح متاثر ہوتی۔ وہ میاں بیوی جو جولت خلوت کے ساتھی رہے ہوتے ہیں جب وہ ملاقات کے لیے اپنے بچے یابچی کے لیے آتے ہیں وہ اِس طرح ایک دوسرئے کو گھورتے ہیں جیسے کہ ہندوستان پاکستان کی جنگ ہونے جارہی ہے۔                                                             
ایوننگ کورٹ کا آئیڈیا بہت ا چھا ہے لیکن ایوننگ کورٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بچوں کے لیے ملاقات کے لیے کم ازکم چار کمرئے مختص کروائے جائیں۔ ہفتہ والے دن چونکہ بہت زیادہ رش ہوتا ہے  اُس دن خصوصی طور پرانتظامات کیے جائیں۔ راقم کو جمعرات والے دن بھی ایوننگ کوررٹ جانے کابھی موقع ملا، ہفتہ والے دن کا تو حال آپ کو بتا چکا ہوں۔ جمعرات والے دن جب راقم نے اہلمد سے نوٹس تیار کروائے تو اُس کا کہنا تھا کہ میڈم پانچ بجے سے پہلے اِن نوٹسوں پر دستخط نہیں کریں گے۔ میڈم چیمبر میں ہیں اجات نہیں اُن کے پاس جانے کی۔ میرے اصرار پر اُن کا کہنا تھا کہ آپ ہماری نوکری کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں۔ ہفتے والے دن ہی ایوننگ کورٹ میں رش ہوتا ہے  باقی دنوں میں بس دس پندرہ بچوں کی ملاقات ہوتی ہے۔ میں نے جو نتیجہ اخذکیا ہے اِس ایوننگ کورٹ میں اپنے کلائنٹ کے ساتھ جا کر وہ یہ کہ ایوننگ کورٹ تو عام عدالتوں سے زیادہ بُرئے حالات میں ہے۔اِس لیے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کی خدمت میں التماس ہے کہ ایوننگ کورٹ  کے حالات درست کیے جائیں۔ اگر ہفتہ والے دن ملاقات کے لیے رش زیادہ ہے تو ہفتہ والے دن کے لیے عدالت کو ملاقات کے لیے مزید کمرئے مہیا کیے جائیں۔ ورنہ ایوننگ گارڈین کورٹ تو اس مقصد کے لیے تھی کہ بچوں کی نفسیات پر بُرا  اثر نہ پڑے یہاں تو اُلٹا بُر ا اثر ہی پڑ رہا ہے۔                                                                                                 

Thursday, March 14, 2024

A great Book on Civil Laws by Ashraf Asmi Advocate

  دیوانی مقدمات کے اہم فیصلہ جات بمعہ مختصر تشریح  و  توضیح کی اہم دستاویز  اہم کاوش

صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی

پاکستان میں سول ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے حوالے سے وکلاء صاحبان بالخصوص اور سائلین بالعموم شاکی نظر آتے ہیں وجہ صاف ظاہر ہے کہ سول پروسیجر کوڈ 1898 جس کے تحت سول مقدمات کے فیصلے صادر کیے جاتے ہیں یہ وہ گورکھ دھندہ ہے جو  نظام انصاف کے اہم سٹیک ہولڈرز، وکلاء سائلین اور جج صاحبان کو ہر سطع  پرمشکل میں ڈال دیتا ہے۔ یوں سول مقدمات کا فیصلہ سول کورٹ سے لے کر اعلیٰ عدالت تک اپیلوں وغیرہ تک میں حاصل کرنے کے حوالے سے یہ ضرب المثل بن  چکی  ہے کہ عمر نوح چاہیے اور قارون  ا خزانہ چاہیے۔ سول پروسیجر کوڈ 1898 انگریز نے اُس وقت رائج کیا جب پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش ایک ہی ملک تھے اُس وقت متحدہ ہندوستان کی آبادی 238,396,327 تھی اب اِس علاقے کی آبادی  پونے دو ارب کے قریب ہے۔ جو قانون 25 کرورڑآبادی کے لیے تھا اب وہاں پونے دو ارب آباد ی ہوچکی ہے۔ بھارت، پاکستان،بنگلہ دیش میں سو ل مقدمات کے فیصلے اب بھی سول پروسیجر کوڈ کے تحت ہی کیے جاتے ہیں۔                                                                                                 

جب یہ سول پروسیجر کوڈ بنایا گیا اُس وقت ہوائی جہاز، کمپیوٹر انٹرنیٹ، ٹی وی نہ تھے۔ آمدو رفت کے ذرائع انتہائی سست تھے۔ تصور میں لائیں کہ سو ا سو سال پہلے فوت ہونے والا کوئی شخص اگر موجودہ دور میں پیدا ہوجائے تو اُس کے دماغ کا فیوز اُڑ جائے۔ اب سول پروسیجر کوڈ جو اُس وقت  کے لیے بنایا گیا تھا کہ مدعا علہیان کو نوٹسوں کی تعمیل کیسے کروانی ہے۔ اور موجودہ دور میں تو صورتحال  یہ ہے کہ پاکستان کی آبادی چوبیس کروڑ ہے اور پاکستان میں موبائل فون کے جو کنکشن ہیں وہ تقریباً بیس کروڑ ہیں تو کیا ہر شخص کی رسائی وٹس ایپ، موبائل فون تک نہ ہے۔ لیکن سول عدالتیں میں نوٹسوں کی تعمیل کے لیے کئی مہینوں لگا دئے جاتے ہیں۔ پھر جواب دعوی،  دعوی جات میں شہادتیں بحث، وغیرہ ایک لمبا پراسیس۔ جو شخص ایک دفعہ سول کورٹ میں دعویٰ دائر کردیتا ہے اُس کے بعد پھر وہ اُس کو ختم کروانے  کے خواب ہی دیکھتا رہ جاتا ہے۔ وکلاء صاحبان  ی بہتر ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سول  پروسیجر کوڈ منحوس چکر بن کر عوام الناس کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔

راقم نے نوجوان وکلاء کے لیے خاص طور پر لاہور ہائی کورٹ کے معزز جسٹس جناب شاہد بلال حسن کی 2022  اور 2023 کے دوران رپورٹیڈ فیصلہ جات  جو خاص طور پر سول پروسیجر کے حوالے سے ہیں اُن کو اِس طرح  تیار کیا گیا ہے کہ فیصلے کا خلاصہ، فیصلے میں کن ایشوز کو ڈسکس کیا گیا ہے فیصلے میں اعلیٰ عدلیہ کی جن ججمنٹس کا حوالہ دیا گیا ہے وہ اور  فیصلے میں سول پروسیجر کوڈ 1898 کے جو سیکشن اور آرڈر  استعمال ہوئے ہیں ان کو یکجا کیا ہے   http///ashrafasmiadvocate.com ویب سائٹ پر جاکر معزز جسٹس صاحب کے فیصلہ جات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور کتابی شکل میں  موجود ہے

لاہور ہائی کورٹ کے محترم جسٹس شاہد بلال حسن کے 2022 اور 2023 کے دوران کئے گئے رپورٹیڈ فیصلے، خصوصاً نوجوان وکلاء کے لئے، سول پروسیجر کے حوالے سے معنی خیز اور اہمیت کے حامل ہیں ان فیصلوں کا خلاصہ اور ان میں سے اُٹھائے گئے اہم ایشوز کی تفصیلات نوجوان وکلاء کے لئے خصوصی طور پر انتہائی اہمیت کی حامل  ہیں۔

 سول پروسیجر کوڈ کا موضوع نوجوان وکلاء کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ان کی قانونی تربیت اور روشن مستقبل میں یہ   اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جسٹس شہاد بلال حسن صاحب کے فیصلوں میں سول پروسیجر کے حوالے سے واضح راہنمائی نوجوان وکلاء کو ان کی قانونی مقدمات کے لیے دستیاب ہے۔                  

 اِس دستاویز جو کہ کتابی صورت میں ہے  میں فیصلوں کا خلاصہ مختصر اور واضح ہے، جس سے نوجوان وکلا کو فوراً فیصلوں کی اہم نکات سے آ گاہی حاصل جاتی ہوتی ہے۔ اس سے وہ اہم معلومات حاصل کرسکتے ہیں جیسے کہ ان کی مقدمے میں مشکلات، حقائق کا جائزہ اور مقدمات کے حل کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ جات بطور ریفرنس وغیرہ

فیصلوں میں سول پروسیجر کوڈ 1898 کے جو سیکشنز اور آرڈر استعمال ہوئے ہیں، جس سے نوجوان وکلا کی تربیت میں مدد ملتی ہے۔ یہ سیکشن اور آرڈر، قانونی عمل میں تنقیدی جائزہ لینے میں نوجوان وکلا کیلئے بہترین راہنمائی فراہم کرتا ہے۔وراثتی جائیداد سے محرومی کے معاملات، وراثتی جائیداد کی تقسیم  کے مقدمات، نان ونفقہ کے کیسز،سول مقدمات کی معیاد سماعت کے ایشوز، ازالہ حیثیت عرفی کے دعویٰ جات، ہائی کورٹ میں رٹ  پٹیشن کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ، ماتحت عدلیہ میں ٹرائل کے دوران سول کیسوں میں شہادت میں میس ریڈنگ اور نان ریڈنگ کے ایشوز، سول کیسوں میں ٹرائل کے دوران حق دفاع ختم کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کی آبزرویشن، زرعی زمین کی تقسیم اور ونڈہ جات میں ہونے والی کمی بیشی کے مقدمات کی ہائی کورٹ میں کیسے شنوائی ہوسکتی ہے۔ غرض یہ کہ لاہور ہائی کورٹ کے محترم جسٹس جناب شاہد بلال حسن کے رپورٹ شدہ پچھلے دو سالوں کے فیصلہ جات کو ایک جگہ یکجا کرنا اِن فیصلہ جات کا خلاصہ مختصر الفاظ میں ترتیب دینا اِن اہم فیصلہ جات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلہ جات کا ریفرنس اور اِن فیصلہ جات میں سول قوانین، سول  پروسیجر کوڈ، ریوینو قوانین وغیرہ کا خاص طو پر علیحدہ  علیحدہ سے ترتیب دینا  اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی ایسی کاوش ہے جس سے نہ صرف قانون کے طالب علم، ریسرچ سکالرز،   اعلیٰ  ملازمت  کے حصول کے لیے مقابلہ  کے امتحانات دینے کے خواہشمند، سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کے امتحانات  کے دینے کے خواہشمندوکلاء  اور سب سے بڑھ کر عام وکلاء صاحبان اس سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ 


Wednesday, January 31, 2024

Democratizing Legal Knowledge: Ashraf Asmi Advocate's YouTube Channel"

 Democratizing Legal Knowledge: Ashraf Asmi Advocate's YouTube Channel"

Link:https://www.youtube.com/channel/UCYQeYuBSu7tLqORFQZKyqBw

Introduction:

In the digital age, the dissemination of legal knowledge has undergone a transformative shift, with various platforms providing accessible resources for individuals seeking a better understanding of the law. One such legal luminary contributing significantly to this democratization of legal information is Ashraf Asmi Advocate, whose YouTube channel boasts over five thousand videos elucidating complex legal propositions in Urdu, the national language of Pakistan. Asmi's commitment to making legal concepts comprehensible, particularly in the areas of inheritance shares for women, civil laws, criminal laws, and taxation, deserves commendation.

Simplifying Legal Jargon:

One of the standout features of Ashraf Asmi Advocate's YouTube channel is his ability to distill intricate legal concepts into easily digestible information. Legal jargon can often be intimidating and confusing for the average person, hindering their understanding of essential legal principles. Asmi's approach of explaining legal propositions in Urdu not only bridges the language barrier but also ensures that individuals from various educational backgrounds can grasp the nuances of the law.

Empowering Women through Inheritance Knowledge:

Ashraf Asmi Advocate has demonstrated a particular focus on educating viewers about the inheritance shares of women. In many societies, understanding inheritance laws can be challenging, leading to disparities in the distribution of assets among heirs. By addressing this crucial aspect of family law, Asmi contributes to the empowerment of women by ensuring they are well-informed about their rights and entitlements. These efforts align with broader societal goals of fostering gender equality and social justice.

Comprehensive Coverage of Civil and Criminal Laws:

In addition to his emphasis on inheritance rights, Ashraf Asmi Advocate covers a broad spectrum of legal topics, including civil laws and criminal laws. The legal landscape is vast and multifaceted, and Asmi's dedication to providing insights into these diverse areas equips his audience with a holistic understanding of the legal system. This knowledge is invaluable for individuals navigating legal challenges or simply seeking to enhance their awareness of their rights and responsibilities.

Demystifying Taxation:

Taxation is another intricate area of law that often perplexes individuals and businesses alike. Asmi's YouTube channel serves as a resource hub for unraveling the complexities of taxation laws. By breaking down tax-related concepts in a language accessible to the general public, Asmi empowers viewers to make informed decisions about their financial affairs, fostering compliance and reducing the likelihood of legal complications.

Conclusion:

Ashraf Asmi Advocate's YouTube channel stands as a beacon of legal education, promoting transparency, accessibility, and empowerment. By leveraging the power of digital platforms, Asmi has harnessed the potential to reach a vast audience, transcending geographical boundaries and making legal knowledge available to all. As we continue to navigate an era of digital enlightenment, the contributions of legal experts like Ashraf Asmi Advocate play a pivotal role in fostering a society where legal literacy is not a privilege but a fundamental right.